بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان

لاہور(بیورو چیف)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کیمطابق 13اگست سے مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 13اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔ آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں