باپ کا قاتل بیٹا اور بہنوں کے قاتل2بھائی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر تاندلیانوالہ پولیس نے باپ کے قاتل بیٹے اور بہنوں کے قاتل بھائیوں کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 638 گ ب کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ احمد یار نے اپنے والد نجابت کی وفات کے بعد بھائی اکرام سے وراثت سے حصہ مانگا تو بھائی نے اپنے گھر 617 گ ب بلایا اور چھریوں کے وار کر کے بہن نسرین بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ اسطرح نواحی گائوں 420 گ ب میں بھی گھریلو جھگڑے پر مشتعل بھائی مہتاب نے اپنی ہمشیرہ علینہ بی بی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں 412گ ب کا رہائشی غلام فرید چشتی جو کہ نشہ کا عادی تھا اور گھر والوں سے جھگڑتا رہتا تھا۔ وقوعہ کے بعد بھی بچوں کو مارا پیٹا تو اس کے بیٹے افضال فرید نے منع کیا تو طیش میں آ کر کمرہ سے پسٹل لا کر فائرنگ کی تو بیٹے نے پسٹل چھین کر باپ غلام فرید چشتی کو قتل کر کے بھاگ گیا تھا، تاہم ایس ایچ او سب انسپکٹر وقاص احمد نے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین قاتلوں کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں