اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت پانچ سالہ نجکاری پروگرام کے پہلے سال کسی بھی ادارے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔ اگست 2024ء کے وفاقی کابینہ کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق ایک سال میں 10اداروں کی نج کاری کی جانی تھی حکومتی پلان کے تحت پہلے مرحلے کے ایک سال میں دس اداروں کی نجکاری کا انتخاب کیا گیا، وفاقی حکومت نے اگست دو ہزار چوبیس میں پانچ سالہ دو ہزارچوبیس تا انتیس کا نجکاری پلان منظورکیا تھااوروزارت نجکاری نے تقریباً ایک سال قبل چوبیس اداروں کی نجکاری فہرست جاری کی تھی۔ حکومتی 5سالہ نجکاری پروگرام کے تحت24 اداروں کی نجکاری 3 مختلف مراحل میں ہونی ہے۔




