یکم جولائی کے بعد ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا۔ وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہو گا۔2011ء سے 2024کے دوران 5اضافی ایڈہاک ریلیف الائونس پنشن کا حصہ ہوں گے۔گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق 5سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الائونس کی مجموعی شرح 70فیصد تک بنتی ہے، سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔علاوہ ازیں وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2011میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا جبکہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 اور 2024 میں بھی 15 فیصد ریلیف دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں