33خوارجی مارے گئے

راولپنڈی (بیوروچیف) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، 33خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7اور 8اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے خوارج کے مکمل صفایا کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں، ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں