چنگان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) چنگان پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر گاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری سنا دی، کمپنی نے اپنی مقبول گاڑی “چنگان السوین سیڈان” کے تمام ویریئنٹس پر 2لاکھ75ہزار روپے تک کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور 31 اگست 2025 تک کمپنی کے ملک بھر میں قائم ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہے۔ چنگان کمپنی کے مطابق اگست کے مہینے میں یہ آفر نہ صرف یوم آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باوجود کسٹمرز کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی ہے۔اس آفر کے بعد چنگان الفین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ رعایت تمام ویریئنٹس پر دی گئی ہے اور ملک بھر میں کمپنی کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہے۔چنگان السوین پاکستان میں تین ویریئنٹس میں دستیاب ہے، ان میں چنگان السوین 1.3L مینوئل کمفرٹ، چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی کمفرٹ اور چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی لومئیر شامل ہے۔اس میں انجن آپشنز: 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر پیٹرول انجن، ٹرانسمیشن: 5-اسپیڈ مینوئل یا 5-اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک، ایندھن کی بچت: اندازا 13 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر ، انٹیریئر: فیبرک سیٹس، 7 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے، ریئر کیمرہ، پاور ونڈوز، اور اسٹیئرنگ مانٹڈ کنٹرولز اور سیفٹی: ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس مع ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اگست کا مہینہ عام طور پر آفرز اور ڈسکانٹس کے لیے جانا جاتا ہے، اور چنگان کا یہ اقدام مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں