موبل آئل پلانٹس مالکان کی جانب سے نرخوں میں بڑا اضافہ ظلم کے مترادف قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موبل آئل کی قیمتوں میں اچانک 40 روپے فی لٹر اضافے پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے موبل آئل کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا ہنگامی اجلاس موبل آئل مارکیٹ کے صدر چوہدری بہادر علی کی صدارت بہادر آئل کمپنی سرکلر روڈ کارخانہ بازارمیں ہوا جس میں موبل آئل کے کاروبار سے منسلک تاجروں صفدر علی’ عبدالرحمن’ میاں صہیب’ شیخ رئیس’ محمد سلطان’ گل حسن’ واجد علی ‘ رانا عظیم’ محمد عالمگیر’ محمد بلال’ محمد غفار’ محمد ایوب’ شاہد سلیم’ محمد کاشف’ محمد احسان’ محمد صدیق’ محمد اکرم’محمد ابرایم’ رانا طارق’ محمد عثمان’محمد ندیم’ محمد زمان و دیگر کاروباری لوگوں نے شرکت کی’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر موبل آئل مارکیٹ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ موبل آئل پلانٹس مالکان کی طرف سے موبل آئل پر ایک ہی دن میں 40 روپے فی لٹر اضافہ ظم اور زیادتی ہے’ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ہمارے ساتھ مشاورت کی جائے اور ہمیں اعتماد میں لیا جائے کہ اس قدر بڑے اضافے کی ضرورت کیونکر محسوس کی گئی’ انہوں نے پلانٹس مالکان سے کہا کہ موبائل آئل کے کاروبار سے منسلک افراد کا مارجن رکھا جائے تاکہ ہم بھی آسانی کے ساتھ کاروباری جاری رکھ سکیں’ انہوں نے کہا کہ ایک پلانٹ والا دوسرے پلانٹ والے کو ریلیف دے رہا ہے بالکل اسی طرح ہمیں نظرانداز نہ کیا جائے اور ہمارا مارجن رکھ کر موئل آئل کی قیمت کا تعین کیا جائے’ اجلاس میں صدر موبل آئل مارکیٹ چوہدری بہادر علی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تو پلانٹس مالکان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے گی’ کمیٹی میں صفدر علی’ عبدالرحمن’ میاں صہیب’ شیخ رئیس شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں