سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر کام کاآغاز

لاہور (بیوروچیف) سکولوں میں اضافی کمرے اور مسنگ فسیلٹیز کو پورا کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ چالیس ارب روپے کی لاگت سے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا،تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے ،دیگر ممبران میں سی ای او،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ڈی ای او سکینڈری اور ایلمنٹری شامل ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مسنگ فسلیٹز کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا،تمام ڈپٹی کمشنرز رپورٹ مرتب کرکے محکمہ تعلیم کو بھجوائیں گے،پروجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اضلاع کو فنڈز جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں