فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر)قائمقام ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ میں آٹھ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں و اضافی آبادیوں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران ان کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈجکوٹ میں انسکپشن کی تو وہاں چک نمبر 262 اور 263 رب کی اراضی پر گلشن حبیب، نیو گلبرگ، ہدایت ٹائون اور علی گارڈن کے ناموں سے ہائوسنگ سکیمیں اور چار اضافی آبادیاں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں سٹرکوں اور چار دیواریوں سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائوسنگ سکیموں کے قیام کے لئے تمام ترقانونی تقاضے اور محکمانہ شرائط پوری کر کے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔




