کاروباری تنازعات ،5تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 5تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ’ رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے’ جھنگ بازار کے تاجر افضال نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عبدالخالق نے کاروبار کیلئے 76لاکھ 70ہزار کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ کوتوالی روڈ کے تاجر جہانگیر کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم سلطان نے 40لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ سمن آباد کے رہائشی حسن اعجاز کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم آفتاب نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 50لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ غلام محمد آباد کے تاجر مقبول سے ملزم یوسف نے 33لاکھ روپے اور منصورآباد کے شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ندیم نے کاروبار کی غرض سے 42لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں