FIAکا چھاپہ،بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے جھنگ روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلر فضل امین کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم فضل امین نے ساتھیوں سے ملکر شہری اکبر کو بیرون ملک اٹلی بھجوانے کیلئے 15لاکھ روپے کی رقم حاصل کی تھی اور حسب وعدہ نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی تھی جو کہ ایف آئی اے کے مقدمہ میں اشتہاری ہو چکا تھا۔ جس پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ میں مزید 3پاسپورٹ اور 2لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے ویزہ فراڈ کے متعلق شواہد بھی ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں