عوام ایکسپریس کو رحیم یار خان میں حادثہ

رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیاریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈان ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں