شاہین اور کالی آندھی کاآج ٹکرائو

تروبا (سپورٹس نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز کے شہرتروبا میں ہوگا، میچپاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دے کرسیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرچکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ تینوں میچز تروبا کے جدید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا، شائقین کوایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں