جوانوں کی قربانیاں وطن کی حقیقی ڈھال ہیں’مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے مزید 14دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔مریم نواز شریف نے مزیدکہاکہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کے خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں