بااثر افراد کا غریب خاندان پر ظلم،متاثرہ خاندان انصاف کیلئے دربدر

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ میں گن پوائنٹ پر حوا کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بااثر افراد نے اغوا کرکے مبینہ طور پر زبردستی نکاح کر لیا،متاثرہ لڑکی مبینہ ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 354گ ب کی رہائشی خیراں بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہونے 2 ماہ قبل گائوں کے رہائشی بشارت مقصود نے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیٹی انعم کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جب بیٹی کا میڈیکل لینے کیلئے گئے تو بااثر افراد اسکی بیٹی کو مبینہ اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر زبردستی نکاح کروا دیا،خیراں بی بی کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹی مبینہ ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر آئی اور اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم و ستم بارے آگاہ کیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جب وہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گئے مگر پولیس نے انکی داد رسی نہ کی ہونے 2 ماہ بعد بھی وہ انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں گائوں کے بااثر افراد نے انہیں گائوں سے بھی نکال دیا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں