چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی کارپٹنگ کا کام شروع

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ فیصل آباد روڑ کی کارپٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے تیزرفتاری سے مکمل کرایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے چنیوٹ فیصل آباد روڑ کا دورہ کیا اور جاری کارپٹنگ کے ساتھ روڑ کے بعض حصوں کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نیاعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے اور شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو موقع پر موجود رہ کر تمام تر وعمل کی مکمل نگرانی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں