سلطنت عمان نے قومی شناختی کارڈ کی مدتِ میعاد 10سال کر دی

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) سلطنت عمان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ کی مدتِ میعاد کو 5سال سے بڑھا کر 10سال کر دیا ہے۔ اس اقدام سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی مدت معیاد یکساں طور پر 10سال ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ لیفٹیننٹ جنرل ، انسپکٹر جنرل پولیس اینڈ کسٹمز کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کے لئے وقت کی بچت اور انتظامی طریقہ کار کو ہموار کرنا ہے۔ عمان نے اپنی ویزا پالیسیوں کو آسان بنا دیا ہے، جس میں ویزا فری انٹری، آسان ای-ویزا سسٹم، اور جلد آنے والا جی سی سی یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں