قومی خزانے کو تمبا کو سے52ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل

لاہور( بیورو چیف)پاکستان کی تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیا ء کی برآمدات دو گنا سے زائد اضافے سے 52 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ دستاویز کے مطابق پاکستان نے تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیا ء کی 23-2022 میں 79.82 ملین ڈالرز کی برآمدات کیں، 24-2023 کے دوران تمباکو کی مصنوعات سے 77.61 ملین ڈالرز کمائے تاہم 25-2024 میں دو گنا اضافے سے 183.80 ملین ڈالرز کا تمباکو اور اس سے تیار اشیا ء برآمد کی گئیں، 25-2024 میں قومی خزانے کو تمباکو سے 52 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق تمباکو اور اس سے تیار شدہ اشیا ء کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں، کسٹم کلیکٹریٹس دیگر برآمدی اشیا ء کی طرح تمباکو برآمدات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں