فوڈ اتھارٹی کا غلہ منڈی میں چھاپہ،ممنوعہ چائنا نمک فروخت کرتے آڑھتی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے کے الزام میں آڑھتی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چائنہ نمک برآمد کر لیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی میں واقع مختلف شاپس کا معائنہ کرتے ہوئے عبدالرحیم ٹریڈرز کی چیکنگ کی تو مذکورہ شاپس پر حکومت پنجاب کی طرف سے ممنوعہ چائنا نمک پایا گیا اور بھاری مقدار میں چائنا نمک برآمد کر کے آڑھتی ابوبکر سے بازپرس کی تو وہ اس بارے خاطر خواہ جواب نہ دے سکا۔ جس پر آڑھتی کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر کے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروا دیا۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں