ملک دشمن قوتیں اس ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر ملکی سالمیت’ بقاء کیلئے ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو مضبوط مستحکم اور تفرقہ بازی سے پاک کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن قوتیں جو اس ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کے ارادے کامیاب نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ناظم آباد /وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی مہر محمد نعیم کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر شیخ سعید احمد’ رانا عبداﷲ’ محمد عظیم الشان’ حاجی شاہد رسول’ مہر عبداﷲ نعیم’ مہر محمد حبیب’ ابوبکر صدیق’ میاں احمد’ میاں عمیر’ میاں محمد حسین’ منال بسی’ محمد وقار خالد’ میاں عبدالرحمن’ میاں سمیر’ میاں ریاض شاہد ‘ ملک سہیل نیاز طور، اعجاز چوہدری، صاحبزادہ عرفان جاوید’ حاجی آصف ملک’ عفیف الرحمن نعیم’ چوہدری افضل گل’ چوہدری عاشق’ محمد خاور پیارا’ محمد احسن ودیگر بھی موجود تھے۔ شیخ سعید احمداور رانا عبداﷲنے کہا کہ تاجر پاکستان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وطن عزیز سے محبت اور وفا کا جذبہ ملک دشمن قوتوں کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہو گا۔اس موقع پر مہر محمد نعیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں