فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عوامی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چار دیواری کے اندر بیٹھنے کے لئے گورنر نہیں بنا، عوام کی خدمت اور پیپلز پارٹی کا مورال بلند کرنے کے لئے گورنر بنا ہوں پیپلز پارٹی غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی مفادات کوپیچھے نہیں کرسکتا۔میرے لئے پارٹی کے کارکن اورپارٹی سب سے مقدم ہے۔صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں پارٹی متحد اور مستحکم ہے۔ان خیالات کا اظہار اگورنر پنجاب سردرا سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی فصیل آباد کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 106مخدوم سید اکمل حسین شیرازی ،احمد نواز اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔




