الیکٹرک بسوں سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئیگی

سرگودہا(بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری۔ سرگودہا کی عوام کو جشن آزادی کا تحفہ آسان، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیا ت فراہم کرنے کے لیے سرگودہا میں جدید الیکٹرک بس سروس کے کا جلد آغاز عوام کے لیے بے مثال تحفہ قرار دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما اور فلور ملز ایسوسی ایشن سرگودہا کے سینئر رہنما ملک علی حفیظ نے کیا انہوں نے کہا کہ اس عوامی منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع سرگودہا میں چار بڑے روٹس پر 12، 12 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ان روٹس میں سرگودہا سے سلانوالی، ساہیوال، بھلوال اور کوٹ مومن شامل ہیں۔ ان تمام روٹس پر شہریوں کو جدید، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہر الیکٹرک بس میں بیک وقت 80 مسافر سفر کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں