فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے ڈویژنل صدر رانا نصیر احمد خاں، ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد ،سینئر نائب صدر میاں ارشد ندیم ،پی پی کے ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیاکواڈینیٹر محمد طاہر شیخ و دیگر عہدیدا ران نے کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر اور پاور لونز مالکان دانستہ طور پردیہاڑی دار محنت کش مزدور وں کا معاشی استحصال کر رہے ہیں ۔




