فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI ، کنونیئر
قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے نئے سی ٹی اوفیصل آباد جاویدناصرراناکوچارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فیصل آبادپنجاب کا دوسرا بڑااورصنعتی شہرہے جہاں ٹریفک کے مسائل بہت زیادہ ہیںخاص کرآٹھ بازاروںمیں پارکنگ کادیرینہ مسئلہ ہے جس کوکبھی حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ہے ۔ اہم شاہرات اورچوکوں کے اشارے بندملتے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ حادثات رونماہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی ٹی اوفیصل آبادذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ٹریفک کے مسائل حل کریں اورفیلڈمیں نکلیں دیکھیں کہ ان کی ٹیم کیاکارکردگی دکھارہی ہے ۔روزانہ ٹارگٹڈ چالان سمجھ سے بالاترہیں ۔




