اپنے حلقہ کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہوں

کمالیہ(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے امیدوا ر چوہدری شاہد اقبال گجر کی لندن سے واپسی پر ذیشان کالونی چوہدری ہائوس میں حلقہ احباب اور علاقے کے معززین کی ایک پرتپاک نشست منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں علاقا ئی اور ملکی سیاسی صورتحال، مقامی انتظامی مسائل اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔شرکا نے اپنے اپنے مثر نکات پیش کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال گجر نے تمام معززین کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت انکا مشن ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کیلئے دن رات کام کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں