داتا گنج بخش کی تعلیمات سے لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات سے متاثر ہو کرلوگ دائرہ اسلام میںداخل ہوئے ۔ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے علمی و روحانی فیضان نے فکری، اخلاقی اور اصلاحی انقلاب برپا کیا۔ حکمران معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کیلئیحضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات سے رجوع کریں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میں معاشرے کی اصلاح کے پہلو نمایاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضاقادری نے جامع مسجد محمدی عبداللہ پور میں ” حضرت داتاگنج بخش علی بن عثمان ہجویر ی رحمتہ اللہ علیہ ” کے عر س کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔حکومت آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار کواجاگر کر کے ملک میںبے شمار مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کو اصلاح کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف مذہبی، علمی، ثقافتی اور تہذیبی حالا ت میں بہترین معاون ہیں۔ عرس کا مقصد آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ کو عام کر کے صبر،تحمل اور محبت انسانیت کا درس دینا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ذات امن ومحبت کی علامت تھی۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے مشکل ترین حالات میں بڑی استقامت اور فہم وفراست سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں