ڈاکے’ چوریاں عام۔ مزید 65وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید65وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ راجہ کالونی کے رمضان کی بیٹی (ت) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ ملوائیانوالہ کے خالد حسین کی اہلیہ(ک) کو ملزمان رمضان وغیرہ، منصور آباد کے علاقہ203ر۔ب کے عمر حیات کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، ٹھیکریوالہ کے علاقہ76ج ب کے گلزار احمد کی بیٹی(ش) کو ملزمان اویس وغیرہ، روشن والا کے علاقہ 242ر۔ب کے عبدالغفور کی اہلیہ (الف) کو رمضان وغیرہ، غلام محمد آباد کے رہائشی عامر کا بیٹا فیضان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے دانش کا والد غلام رسول گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب قیصر عباس سے جھپٹا مار کر پرس، گلبرگ سی کے قریب نادر سے 52ہزار وفون، چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب آصف سے نقدی وفون، رضا آباد بازار نمبر1 کے غلام محی الدین سے 65ہزار وفون، رفیق کالونی گلی نمبر5 کے زبیر اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، محلہ فتح آباد جھال پر وسیم قادر اور اس کی اہلیہ سے 52ہزار طلائی زیورات چھین لیے، 208چک کے عاشق حسین کے گھر سے سامان چوری، ٹریٹ بیکری کے قریب زبیر سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر محمد علی سے نقدی وفون، نعمت کالونی کے عبدالخالق سے32ہزار وفون لوٹ لیا، نصیر آباد کے قریب رشید سے نقدی وفون، محلہ عثمان ٹائون کے خالد ولید سے 50ہزار و فون، صدیق برادر سٹاپ کے قریب جھپٹا مار کر فون، 2ج ب کے شفیق کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 55تولے زیورات’ اڑھائی لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ 26ج ب کے علی رضا کی حویلی سے مویشی، 121ر۔ب کے محسن علی کے گھر سے بکرا چوری، طیبہ ٹائون کچی آبادی کے وزیر علی کا گھر لوٹ لیا’ بھٹہ سٹاپ پر اسماعیل سے 20ہزار و فون، ملت ٹائون کے محمود علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، لاری اڈا کے قریب طاہر محمود سے80ہزار وفون، 157ر۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ستیانہ روڈ پر طیب سے نقدی وفون، 266ر۔ب کے محمد خان سے 52ہزار وفون، 258ج ب کے نذیر احمد سے نقدی وفون، 66ج ب کے فاروق سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، سمن آباد کے شہزاد سے38ہزار وفون، سمن آباد کے حسنین سے نقدی وفون، خالد آباد کے قریب محمد احمد سے جھپٹا مار کر فون، ٹاٹا بازار کے ندیم سے نقدی وفون، 258ج ب کے شاہد اقبال سے موٹر سائیکل’ 2لاکھ وفون، دارالحسان ٹائون میں سہیل احمد کے گودام سے سامان چوری، تجمل فلور مل روڈ پر زاہد سے نقدی وفون، 209ر۔ب کے شہباز کے ڈیرہ سے بکرے، 243ر۔ب کے محمد علی کے گودام سے سامان چوری، 243ر۔ب کے شرافت علی سے 12ہزار وفون، 243ر۔ب کے قریب مہر نذیر سے 90ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر حسین کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس، سردار گارڈن کے قریب مدثر سے موٹر سائیکل چھین لی، محلہ حسین آباد کے فلک شیر سے نقدی وفون، 64گ ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے مویشی، 77گ ب کے صدیق سے ایک لاکھ وفون، 72گ ب کے مشتاق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، قصبہ گڑھ کے وسیم اکرم سے 27ہزار، 511گ ب کے اسرار کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے مویشی چوری، ماموں کانجن کے عرفان سے 12ہزار وفون، ویڈیو مارکیٹ کے عامر کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 172گ ب کے خالد حسین کے ڈیری فارم سے لاکھوں کے مویشی چوری، ستیانہ روڈ پر منیب کی شاپ سے 3انورٹر چوری، 226ر۔ب کے جمشید سے32ہزار وفون، 80ج ب کے نذیر سے نقدی وفون، 64ج ب کے طارق سے موٹر سائیکل اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اسد، تحصیل والی مسجد سے غلام نبی، ڈگلس پورہ سے ایوب، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے ظفرعلی، جنرل ہسپتال سے کاشف، 66فٹا بازار سے خالد جاوید، ڈجکوٹ سنٹر سے شاہد، صابری مسجد جڑانوالہ سے یعقوب، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ سے ساجد،39گ ب کے علی رضا اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں