ناقص تفتیش پر SI قمر الزمان نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ناقص تفتیش اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تھانہ رضاآباد کے سب انسپکٹر قمر الزمان کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ رضاآباد میں درج مقدمہ 981/23 کے مرکزی ملزم اویس عرف بلا کو سابق تفتیشی آفیسر جاوید اعظم نے گنہگار تحریر کیا اس کے بعد تفتیش ٹرینی سب انسپکٹر قمر الزمان نے پہلے سے قصوروار ٹھہرائے جانے والے ملزم کو نہ صرف بے گناہ قرار دیا بلکہ اس سے اسلحہ بھی برآمد نہ کیا جس کے بارے میں ایس ایچ او رضاآباد خواجہ عمران نے رپورٹ ٹائون آفیسر کو ارسال کی تھی۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں