پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ، رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے گھوڑے اور کتے خریدے جائیں گے۔دھرنوں پرقابو پانے کیلئے2واٹرکینن،1 آرمڈ وہیکل خریدی جائیگی، ابتدائی طور پر بیلجیم میلا نائینسل کے8 کتے 50 لاکھ میں خریدے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق 6اچھی نسل کے گھوڑے 50لاکھ مالیت سے خریدے جائیں گے،کتے اور گھوڑے کے بچے خریدکر ماہر ٹرینر سے تربیت کروائی جائیگی۔احتجاجوں ،دھرنوں میں ضرورت کے مطابق گھوڑوں ،کتوں کا استعمال کیا جائیگا، لاہور ،راولپنڈی کیلئے رائٹ مینجمنٹ پولیس 2واٹر کینن ،1آرمڈ وہیکل خریدے گی۔اینٹی رائٹ فورس کے پاس بھی واٹرکیننز اور آرمڈ وہیکلز موجود ہیں ،رواں سال جلد جانوروں ،گاڑیوں کی خریداری کیلئے اشتہار جاری کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں