فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرمحمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں اندھیر نگری چوپٹ راج آج تک قائم ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام بوڑھے ، بچے ، عورتوں کا سہارا صرف نوجوان ہیں جنہیں بھارتی افواج چن چن کر شہید کررہی ہے بھارتی آئینی شب خون کے پانچ سال مکمل ہو چکے۔مظلوم کشمیریوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں معصوم بچوں ،بوڑھے ضعیفوں اور بے بس خواتین پر کیا بیت رہی ہے؟ اقوام متحدہ پھر بھی خاموش ہے۔




