فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری و صدر منٹگمر ی بازار میاں ریاض شاہداور صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے پاکستان کی 78 ویں آزادی اور اسکے جشن کی اہمیت بڑھا دی ہے اسکا تمام تر کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جاتاہے جنکی مدبرا نہ قیا دت میں افواج پاکستان نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ اپنے عظیم قائد خواجہ شاہد رزاق سکاکی اپیل پر شہر بھر کی تاجر برادری نے اس بارجشن آزادی کی تقریبات معرکہ حق میں وطن عزیز کی فتح کے جذبہ کے تحت منانے کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی ہیں ان تقریبات میں پوری قوم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے افسروں اور جوانو ںکو خرا ج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ 14 اگست(جشن آزادی ) ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کو مل کراپنے وطن کی قدرکرنی چاہئے تاجر برادری اور شہریوں کو شامل کرکے جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائے گی۔




