PTIنے ہمیشہ قوم کی خوشیوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ 14اگست آزادی اورخوشیوں کادن ہے اس دن پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دیکرایک بارپھرثابت کردیاکہ وہ محب وطن جماعت نہیں ہے ۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم کی خوشیوںمیں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے اوراب تک کررہی ہے ۔پانچ اگست یوم استحصال کشمیراوراب چودہ اگست یوم آزادی کے دن پراحتجاج رکھناکہاںکی وطن سے محبت ہے ۔بانی پی ٹی آئی کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔احتجاج کی کال کسی اوردن کی دیں تاکہ قوم اپنی خوشیاں ملی جوش وجذبے سے مناسکے ۔انہوںنے کہاکہ چودہ اگست کادن معرکہ حق کی کامیابی کے طورپرمنایاجارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں