فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے ملک دشمن عناصر کی تمام تر سازشیں دم توڑ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی 78ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ساتھ ہی اس بات کا عہد کر رہے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ چوہدری عمر فاروق کاہلوں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔




