فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے نیتن یاہو کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی منظوری اور امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کی مخالفت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے مظالم کی انتہا کر دی ہے اور اس قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے،اس قسم کے اقدام جارحیت کو تقویت دیں گے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ مجرمانہ کردار ادا کرنے کی بجائے غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر نوٹس لیں، غزہ کے نہتے مسلمان اپنی ہی سر زمین پر یرغمال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہری، جو پہلے ہی بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں




