فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سردرا عامر حیات سندھونے کہاہے کہ یوم آزادی کا دن ہمارے لئے تجدید عہد وفااور خود احتسابی کا دن ہے،لیلةالقدر میں بننے والے ملکِ خداداد کو جس نے توڑنے کی کوشش کی وہ نیست و نابود ہو گیا آئیں پھر سے ایک قوم بننے کا عہد کریں۔ہجوم کی منفی سوچ کو ختم کریں پاکستانی قوم کو پیپلز پارٹی کی جانب سے جشن آزادی مبارک ہو،برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے خون سے وطن عزیز پاکستان کا نقشہ کھینچا،آزادی کی قدر کیجئے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا قومی کردار ادا کریں۔،قائداعظم محمدعلی جناح نے کشمیرکوپاکستان کی شہہ رگ قراردیاتھا




