فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز اللہ تعالی کی لازوال نعمت اورلاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔ جشن آزادی کا تقاضا ہیکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں۔کرپٹ نظام سسٹم نے جنت نظیر وطن کومسائلستان بناکررکھ دیاہے۔ ارباب اختیار واقتدار عیاش وکرپٹ سیاست دانوں اشرافیہ بیوروکریسی جیسی دیمک ملک کے وسائل کوچاٹ کرکھاگئی ہے 78 سال گزرنے کے باوجود عوام کو سنہری خوابوں اورزبانی کلامی دعووں کے سواکچھ میسر نہیں۔ آئین وقانون کی پامالی اورانسانی حقوق کا جنازہ نکل چکا ہے۔ گذشتہ 78سالوں کارونادھوناآج بھی جاری ہے۔ ریاست کے پاس بیتحاشا وسائل کے باوجود عوام آج بھی “آٹا”گھی “چینی” جیسی بنیادی ضروریات زندگی کوترس رہے ہیں تعلیمی نظام سے لیکر نظام صحت تک کاہرشعبہ زوال پذیر ہے۔ ہرشعبہ سیوابستہ لاکھوں افراد کرپشن کے ہاتھوں مجبورہوچکیہیں نظام انصاف، نظام صحت ،نظام تعلیم کس کس ابتری کارونارویاجائے۔ جبکہ صاحبان اختیار واقتدار وکرپٹ عناصرعوام کی فلاح وبہبود کے ہرنظام پرقابض ہوکرعیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پی۔ایف۔پی پاکستان کی موجودہ ابتر صورتحال میں خاموش رہنا جرم کیمترادف سمجھتی ہے۔ نوجوان نسل اورمحب وطن قوتوں کو اکٹھا کر کے موجودہ حالات سے نکلنے کے لئے “اٹھو عوام پاکستان “تحریک جاری رکھیں گے۔ اسلامی فلاحی ریاست ہی پاکستان کی محرومیوں کے خاتمے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اور قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔




