قتل ‘ اقدام قتل میں ملوث 3 اشتہاری گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس نے 7سال بعد قتل اقدام قتل میں ملوث و مطلوب 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا،پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزمان خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر جڑانوالہ ڈویژن پولیس اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے دن رات متحرک ہے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عاصم مہیس اور اے ایس آئی افضال احمد کھرل نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل اقدام قتل میں ملوث و مطلوب 3اشتہاری ملزمان کو 7سال بعد حراست میں لے لیا ہے اے ایس آئی افضال احمد کھرل کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزمان سرور،انور اور غلام عباس عرف گھمن ڈویژن بھر کی پولیس کو مطلوب تھے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اقدام قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے پکڑے جانیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی 7 سال بعد مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ صدر کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں