لاہور (بیوروچیف) گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ 49فیصد کمی ہو گئی، جولائی 2025 میں گاڑیوں کی فروخت ماہانہ 49فیصد کم ہو کر 11ہزار یونٹس ہو گئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق جولائی 2025 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت ماہانہ 60فیصد کم ہو کر 7ہزار 111یونٹس ہو گئی، جولائی 2025 میں ٹریکٹرز کی فروخت ماہانہ 57فیصد کی کمی سے 1195یونٹس رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2205 میں رکشہ اور چنگچی کی فروخت ماہانہ 47فیصد گر کر 2153یونٹس ریکارڈ ہوئی، جولائی 2025 میں آٹو سیکٹر کی مجموعی فروخت ماہانہ 18فیصد کی کمی سے 1لاکھ 35ہزار 44 یونٹس رہی۔ماہرین کے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ کمی جون میں بڑی تعداد میں خریداری کے باعث ہوئی، جون 2025 میں بجٹ 2025-26 میں ٹیکسز کے خدشات کے باعث گاڑیوں کی فروخت زائد رہی تھی۔




