آتشبازی کا عالمی ریکارڈ قائم

کراچی(بیوروچیف) کراچی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، آسمان پر رنگ و نور چھا گیا۔ گورنر ہائوس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں دنیا کی طویل ترین ایک گھنٹہ 16منٹ کی آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، تقریب میں گنیزبک ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، گورنر ہائوس میں ایشیا کا سب سے بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل اور علی ظفر نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق آتشبازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے۔شہریوں کی بڑی تعداد نے آتشبازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں