ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق،بیٹا اور ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا کا رہائشی ارسلان اپنی والدہ شگفتہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر تھانہ صدر کے قریب ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار دی اور ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثہ میں بیٹے کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھی شگفتہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ صدر نے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں