نصرت فتح علی خان کی برسی آج

فیصل آباد (شوبز نیوز) عظیم صوفی قوال، موسیقار اورگلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 28برس بیت چکے ہیں مگران کی جادوئی آواز آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے’13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہونیوالے نصرت فتح علی خان نے قوالی کو عالمی سطح پر روشناس کرایا، انکی آواز میں ایسی روحانیت، طاقت اورسوز تھا کہ سامعین بے خود ہو جاتے۔ یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، دم مست قلندر اور اللہ ہو جیسی لا زوال قوالیوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں اپنی فنکارانہ مہارت کا لوہا منوایا اورصوفی موسیقی کو مغرب تک پہنچایا ان کے اندازِ قوالی کو آج بھی نئے فنکار مشعلِ راہ مانتے ہیں۔استاد نصرت فتح علی خان 16اگست 1997کو انتقال کر گئے مگران کا فن اورآواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں