10سالہ لڑکی نے شطرنج میں نئی تاریخ رقم کر دی

لندن (سپورٹس نیوز) 10سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔شمال مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل رائونڈ میں 60سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔جس کے بعد 10سالہ بودھنا شیوانندن گرینڈ ماسٹر کو ہرانے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بن گئیں۔انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق، شیوانندن نے 10سال، 5مہینے اور 3دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا اور امریکی کیریسا یپ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 10سال، 11ماہ اور 20دن کی عمر میں 2019میں قائم کیا تھا۔ شیوانندن نے اب خواتین کی بین الاقوامی ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا ہے، جو خواتین کے لیے خصوصی خاتون گرینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجے نیچے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں