فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے زہر دیکر دوست کو ابدی نیند سلا دیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے نبیل وغیرہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 437 گ ب کے رہائشی مبشر علی نے بتایا کہ ملزمان نبیل وغیرہ اسکے جواں سالہ بیٹے احمد علی کو گھر سے بلا کر لے گئے اور ڈیرہ پر لے جا کر زہریلا جوس پلایا، حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




