پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اقدام

راولپنڈی (بیوروچیف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کہا کے پی میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھر پور مدد کرے گی، ریسکیو اور امدادی کاموں کیلئے اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے وقف کر دی، پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن 600 ٹن سے زیادہ بھی متاثرہ عوام کی امداد کیلئے مختص کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے انجینئرز کور کو پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کئے جائیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اورآرمی ایوی ایشن پہلے سے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں