یوم جشن آزادی پر عہد کرتے ہیں ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائینگے،خواجہ محمد اسلام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)خواجہ محمد اسلام نے یوم آزادی کے سلسلے میں چوک گھنٹہ گھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں یوم آزادی منانے کے لیے جمع ہیں’ یہ دن ہمارے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہی کے دن ہمیں انگریزوں اور ہندئوں کی غلامی سے نجات ملی تھی اور ایک آزاد اسلامی ریاست پاکستان معرض وجود میں آئی تھی’ آج ہم ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے’ ہم ان عظیم رہنمائوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے اس جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا’ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا اور اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے بے مثال قربانیاں دیںآج جب ہم پاکستان کی78ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا بھی سامنا ہے’ ہمیں دہشت گردی، غربت، اور بیروزگاری جیسی مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔ لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط قوم ہے جو ان چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے’ آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں گے۔ ہمیں تعلیم، صحت اور معیشت کے شعبوں میں بہتری لانی ہوگی۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہوگا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔آئیے، ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم قائد پاکستان میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی حفاظت کریں گے اور اسے ایک ایسا ملک بنائیں گے جس پر ہمیں فخر ہو’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا کہ خواجہ محمد اسلام اور خواجہ حمد اسلام نے چوک گھنٹہ گھر میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب سجا کر میدان مار لیا ہے’ چوک گھنٹہ گھر میں ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کر خواجہ اسلام نے ثابت کردیا ہے کہ آج بھی فیصل آباد کے لوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں’ میں خواجہ اسلام کو اس قدر شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں