خفیہ اداروں کی نشاندہی پر انتظامیہ نے 920بوری چینی برآمد کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) خفیہ اداروں کی نشاند ہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 2مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 920چینی کی بوریاں پکڑ کر گودام سیل کر دئیے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جڑانوالہ میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین نے 2مختلف مقامات 240موڑ اور 53گ ب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چینی کی سٹاک شدہ 920بوریاں پکڑ کر گودام سیل کر دئیے ہیں اور رپورٹ حکام بالا کو ارسال کر دی ہے مذکور کا کہنا ہے کہ چینی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے عوام الناس کو چاہیے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا عوامی سماجی حلقوں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف جاری کارروائیوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں