موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری کا انجام’ موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق جبکہ تیز رفتار مزدا ٹرک نے سات سالہ بچے کو کچل دیا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رسالہ روڈ پر واقع شیخاں والا پھاٹک کے قریب فرید ٹائون کا رہائشی 19سالہ عبدالرحمن ولد رمضان اپنے کزن علی زمان ولد عبدالحمید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ایڈن ولاز کے قریب مبینہ طور پر ون ویلر کی ٹکر لگنے سے عبدالرحمن جاں بحق جبکہ اس کا کزن علی زمان بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی زد میں آ کر محنت کش افضل کا سات سالہ بیٹا عبداﷲ لقمہ اجل بن گیا۔ حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں