مشتعل افراد کی فائرنگ 2خواتین سمیت9افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد کی فائرنگ وتشدد سے 2خواتین سمیت 9افراد بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ محلہ صدیق آباد میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل ملزمان ضیاء وغیرہ نے فائرنگ کر کے عمیر ولد اسلم اور عبدالرحمن ولد اسحاق کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ منصورآباد کے علاقہ مین بازار میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے حملہ کر کے عبدالغفور ولد جماعت علی’ فاطمہ بی بی زوجہ شوکت’ 14سالہ سمیرا دختر ظفر عباس اور غلام عباس کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد عامر نواز ولد محمد نواز اور آصف ولد احسان کو بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں