اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح لائل پور میوزیم فیصل آباد میں بھی اٹھترواں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ڈائریکٹر عمران رضا نے مہمانوں نے ہمراہ کیک کاٹا لائل پور میوزیم فیصل آباد کی جشن آزادی کیک کٹنگ تقریب میں میوزیم آفیسرز شہناز محمود ،نبیلہ تبسم، ساجد ستار۔میوزیم اسٹاف ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اوروزیٹرز شامل تھے کیک کٹنگ تقریب کا آغاز کلام پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیااس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا نے مہمانوں کے ہمراہ مل کر کیک کاٹا میوزیم کی فضا پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضاکا کہنا تھا کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہو تو کشمیریوں سے پوچھیں ،برما کے لوگوں کو دیکھ لیں آج بہت بڑا دن ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب ہورا۔ہم جن شہدا کی وجہ سے آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں آج کا دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی و سلامتی کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ۔پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں