آن لائن فراڈ، تحسین اعوان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال ہرل نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دیگر مقدمات میں کل 18اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ سائبر کرائم نے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کو مقدمہ نمبر 150/25 میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز موصوف کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تو فاضل جج نے ملزم کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملک تحسین اعوان کو ایک لاکھ روپے مچلکہ کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ملک تحسین اعوان نے دیگر 7مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور ان 7مقدمات میں ملوث 149ملکی وغیر ملکیوں کو ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے رکھا ہے اور مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کی بھی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں